VIDEO LINK
کچھ روز قبل اداکارہ نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے صحافی کو انٹرویو دیا جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ ان کی اور بادشاہ کی دوستی کیسے ہوئی؟
جواب میں ہانیہ نے مسکراتے ہوئے پہلے تو کہا کہ یہ ذاتی نوعیت کا سوال ہے جس پر میزبان نے اصرار کرتے ہوئے کہا کہ آپ دونوں پبلک فگرز ہیں، اداکارہ نے جواب دیا کہ یہ سب انسٹاگرام کے ذریعے ہوا۔
ہانیہ عامر نے بتایا کہ بادشاہ نے دراصل میری ایک ریل (انسٹاگرام کی مختصر ویڈیو) پر کمنٹ کیا جس کے بعد میرے دوستوں نے کہا کہ ارے بادشاہ نے تمہاری پوسٹ پر تبصرہ کیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پھر بادشاہ نے مجھے میسج کیا جس کے بعد ہماری تھوڑی بات چیت ہوئی۔
میزبان نے کہا کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ آپ لوگوں کے درمیان کوئی رومانوی تعلق ہے جس پر ہانیہ نے جواب دیا کہ نہیں ایسا کچھ نہیں ہے، کبھی کبھار مجھے لگتا ہے کہ میرا مسئلہ صرف یہ ہے کہ میں شادی شدہ نہیں ہوں۔
ہانیہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں شادی شدہ ہوتی تو شاید لوگ میرے متعلق ایسی باتیں نہ کرتے اور میں ان بیکار افواہوں سے دور رہتی۔
0 Comments