فہد مصطفیٰ کی زندگی کا یادگار لمحہ کونسا؟ اداکار نے بتادیا


 پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار، میزبان اور پروڈیوسر فہد مصطفیٰ کسی تعریف کے محتاج نہیں، وہ ہمیشہ ہی خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں فہد مصطفیٰ نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں شو کے میزبان اور نامور اداکار نعمان اعجاز نے ان سے زندگی کے یاد گار لمحے کے بارے میں سوال کیا۔

 فہد مصطفیٰ نے جواب دیا کہ  زندگی کا یادگار لمحہ بیٹی کی پیدائش ہے ، انہوں نے مزید کہاکہ  بیٹی کی پیدائش کے بعد ان کی زندگی بھی تبدیل ہو گئی۔

واضح رہے کہ  فہد مصطفیٰ نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

فہد مصطفیٰ نے سینئر اداکار نعمان اعجاز کے پروگرام میں اپنے مستقبل کے بارے میں گفتگو کی۔

میزبان نعمان اعجاز نے فہد مصطفیٰ سے سوال کیا کہ ’آپ اگلے 15 سال کے بعد، خود کو کہاں دیکھیں گے؟

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے فہد مصطفیٰ نے جواب دیا کہ میں شوبز انڈسٹری میں نہیں ہوں گا۔ میں چاہتا ہوں کہ اچھے وقت میں شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دوں۔

ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار و میزبان نے کہاکہ بہت سارے پچھتاوے ہیں، میں نے بہت سارے کام نہیں کرنے تھے لیکن کرلیے۔

فہد مصطفیٰ اداکاری چھوڑ کر کیا پی ایس ایل میں شامل ہونا چاہتے ہیں؟

پاکستان کے  سپر اسٹار فہد مصطفیٰ اداکاری اور میزبانی کے بعد اب پی ایس ایل میں بھی شامل ہونا چاہتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کرکٹ کی اپنی حالیہ تصاویر شیئر کیں جن پر سینئر خاتون اسپورٹس جرنلسٹ عالیہ رشید نے تبصرہ کیا ہے۔

عالیہ رشید نے تبصرہ کرتے ہوئے اُن سے پوچھا کہ پھر پی ایس ایل ڈرافٹ میں نام ڈال دیا جائے؟

اداکار نے جواب میں ہنستے ہوئے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ آپ میرا نام تجویز کریں۔

Post a Comment

0 Comments