چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن کے ارکان نے ہمارے تحفظات نوٹ کیے، پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین— فوٹو: اسکرین گریب
سپریم کورٹ کی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے لیول پلیئنگ فیلڈ کے مطالبات پر چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن سے ملاقات کی۔
پی ٹی آئی وفد نے ملاقات میں انتخابات میں لیول پلینگ فیلڈ کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی وفد میں شامل شعیب شاہین نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن کے ارکان نے ان کے تحفظات نوٹ کیے اور یقین دلایا کہ جن ریٹرننگ افسروں اور پولیس افسروں نے پی ٹی آئی کے لیے مسائل پیدا کرنے کی کوشش کی ہے، انہیں جلد تبدیل کردیا جائے گا۔
پی ٹی آئی وفد کے ارکان نے امید ظاہر کی کہ صاف شفاف الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا۔
وفد نے مزید بتایاکہ بلے کے نشان حوالے سے الیکشن کمیشن سے بات کی تو الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن کا آج 12 بجے سے پہلے فیصلہ کر دیں گے۔
خیال رہےکہ سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کے حکام کو پی ٹی آئی وکلا سے ملاقات کا حکم دیتے ہوئے نمٹا دی تھی۔
قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق نے حکم دیا تھا کہ الیکشن کمیشن تمام آئی جیزکو کہیں کہ تحریک انصاف کے امیدواروں کو تنگ نہ کیا جائے۔
0 Comments