کراچی کے اقبال مارکیٹ تھانے میں خاتون کی بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے الیکٹرک عملے سے معافی مانگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں خاتون تھانے میں زمین پر گرے ہوئے کے الیکٹرک عملے سے معافی مانگ رہی ہیں۔
پولیس نے مطابق خاتون کے خلاف اقبال مارکیٹ تھانے میں کےالیکٹرک نے شکایت درج کروائی تھی اور کے الیکٹرک کی شکایت پر خاتون کو تھانے طلب کیا گیا تھا اوردونوں فریقین کی باہمی رضامندی پر صلح کروادی گئی۔
تاہم اب پولیس نے خاتون کی ویڈیو بنانے والے 2 افراد پر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
حکام نے کہا کہ ویڈیو میں خاتون کو معافی مانگتے اور روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس حکام نے بتایاکہ ویڈیو سے خاتون کی عزت نفس مجروع ہوئی، ویڈیو بنانے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوشش جاری ہے۔
0 Comments