ابرار احمد انجری کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی باہر




 آسٹریلیا میں پیر کی انجری کا شکار ہونے والے مسٹری اسپنر ابرار احمد نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی باہر ہوگئے۔

پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ وہاب ریاض نے جیو نیوز کو دیے خصوصی انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ابرار تاحال مکمل فٹ نہیں ہو سکے ، وہ آسٹریلیا سے ہی وطن واپس آ جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اور آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے درمیان کینبرا میں چار روزہ میچ کے تیسرے دن ابرار احمد پاؤں میں تکلیف کے باعث انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

ایم آر آئی اسکین کی رپورٹ آنے کے بعد ابرار احمد انجری کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ پاکستان کے دورہ نیوزی لینڈ کا آغاز 12 جنوری سے ہوگا، قومی ٹیم کیویز کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

Post a Comment

0 Comments