ڈاکڑ فہد مرزا نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بیٹی کی پیدائش کا اعلان کی
پاکستان کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار ہ کے شوہرڈاکڑ فہد مرزا نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا۔
اداکارہ کی جانب سے کی گئی پوسٹ کے بعد ساتھی اداکاروں کی جانب سے مبارک باد کا تانتا بندھ گیا،سب نے جوڑے کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ ثروت گیلانی اور فہد مرزا 2014 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
اس سے قبل ان کے دو بیٹے روحان مرزا اور آریز مرزا ہیں، روحان کی پیدائش 2015 اور آریز کی پیدائش 2017 میں ہوئی تھی۔ حال ہی میں پیدا ہونے والی ننھی پری دو بیٹوں کے بعد ان کی پہلی بیٹی ہے۔
0 Comments